عمران کو دل سے مانتی ہوں
معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اداکار عمران عباس کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔
پروگرام کے میزبان احسن خان نے کنزہ سے ان کی اور عمران عباس کی شادی کی افواہوں سے متعلق سوال کیا۔
کنزہ ہاشمی نے عمران عباس کو بھائی پکارتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب عمران بھائی کے ہمراہ کام کیا تھا، وہ جانو انسان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
چاہتی ہوں لوگ اسکینڈل کے بجائے کام کی وجہ سے جانیں: کنزہ ہاشمی
آزادی پسند ہوں، شادی زندگی کا مقصد نہیں: کنزہ ہاشمی
’یہ انتہائی شرم کی بات ہے‘، عمران عباس شادی کی مسلسل خبروں پر پھٹ پڑے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاش وہ میری عمر کے ہوتے، اتنے اچھے لگتے ہیں وہ مجھے، جب پہلی بار ان سے مِلی تھی تو بھائی کہہ دیا تھا یہ غلطی ہوگئی، اب بھائی بول دیا تو وہ میرے