اسلام آباد ()اسلام آبادپروگریسو لائنز کلب نے لائن میجر محمد اکرم (ریٹائرڈ ) کی ہارٹ اٹیک سے اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ، لائن میجر محمد اکرم ایک نیک سیرت اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے ملک بھر کے لائنز میں مقبولیت رکھتے تھے، ان کی رحلت سے لائن ازم میں پیدا ہونیوالا خلا دھائیوں پر نہیں ہوسکے گاان خیالات کا اظہار اسلام آباد پروگریسو لائنز کلب کے سابق صدر میجر (ر)زبید اللہ خان صدر عقیل احمد ترین ، لائن ہارون ارشد شیخ ، لائن عبدالمنہم ، کلب سیکرٹری مسعود شاہد ،ہمایوں خان ، ڈاکٹر انامسعود ، شاہد محمود ،ڈاکٹر نادیہ ،شیراز احمد ،مبشر خان ، ڈاکٹر عاصمہ و دیگر نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،جبکہ اس موقع پر بعض ممبران نے بیرون ملک سے زوم پر ایصال ثواب کی محفل میں شرکت بھی کی دریں اثناء مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان بھر کے لائنز کلبوں کے عہدیداروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
0 2 1 minute read