اسلام آباد عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر سابق مشیر انسانی حقوق آزادکشمیر ڈاکٹرسردار محمد طاہر تبسم، نوجوان سیاسی و مذہبی رہنما میاں محمد شفیق جھاگوی اور محمد عقیل خان نے آج یہاں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ناردرن ایریا میں تبدیلی لانے اور وہاں کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریںگے۔ ایک گھنٹہ کی ملاقات میں باھمی دلچسپی کے امور، مسلہ کشمیر اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی خالد خورشید نے انسپاڈ کی طویل خدمات اور موثر کردارکو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
0 0 1 minute read