Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں
پاکستان

پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں

پاک فضائیہ کے تمام بیسز اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالم اسلام کی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔
اس بابرکت دن کو منانے کے لیے عظیم شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تعیناتی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر ستلج رینجرز کی جگہ گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئر کموڈور تنویر احمد بھی اس موقع پرموجود تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button