Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،
پاکستان

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے، عمران خان کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہوا،آج ہر کسی کو اِس امید کبساتھ یہ دستور کا تحفّظ کریںگے۔آج ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہونا ہوگا، کیوںکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیاجاتا ہے تو قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائیگا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نےیہ قدم فسطائیوں کے ٹولے کو قانون کی حکمرانی سے فرار کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کرنیکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button