راولپنڈی (پ ر)پاکستان میں طالبات کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طالبات کے ۵۲ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرتنظیم کے ارکان نےراولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ایم-فل کی طالبہ ثناء ہارون کو سیشن2021-22کیلئے ناظمہ اعلی منتخب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثناء ہارون نے کہا کہ طالبات کو اسلامی اصولوں کیمطابق زندگی گزارنے کے رجحان کو ترویج دینا اور جمعیت کو طالبات کی مقبولِ عام تنظیم بنانا ہماری ترجیح ہوگا۔ جمعیت طالبات ہمیشہ طالبات کو اسلام کی خدمت اور پاکستان کی تعمیر وترقی کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی رہی گی۔
0 1 Less than a minute