سائنس و ٹیکنالوجی

سب سے طاقتور راکٹ کی لانچنگ ملتوی

ٹیکساس(غزنوی مانیٹرنگ)
فرم سپیس ایکس نے اب تک کے سب سے طاقتور راکٹ سٹار شپ کی لانچنگ کم از کم 48 گھنٹوں کے لئے ملتوی کردی ہے ۔گزشتہ روز بغیر عملے کے مشن کو بوکا چیکا، ٹیکساس سے لانچنگ سے چند منٹ قبل ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
لانچنگ ملتوی ہونے سے پہلے مسک نے ہر ایک سے اپنی توقعات پر قابو پانے کی اپیل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ کسی راکٹ کو اپنی ابتدائی آٹنگ پر کسی قسم کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ، بہت بڑے راکٹ کی پہلی لانچنگ ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ لانچ نہ ہو، ہم بہت محتاط رہیں گے اور اگر ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آئی جس سے ہمیں تشویش ہو تو ہم لانچنگ کو ملتوی کر دیں گے۔
واضح رہے کہ یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button