
کیلی فورنیا(غزنوی مانیٹرنگ) انسٹاگرام ریلز کے ایڈیٹر کو بہتر بنا کر ویڈیو ایڈیٹنگ اور اس میں آڈیو کو شامل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے اور اب ایڈیٹنگ پہلے کے مقابلے زیادہ آسانی سے ہوگی۔
اسی طرح ویڈیو کو ایڈٹ کرنے میں بہتری لانے سمیت ویڈیو کے انسائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یعنی اب نوٹی فکیشنز کے ذریعے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کتنے لوگوں نے انہیں فالو کیا ہے۔نئے فیچرز کے تحت اب ویڈیو ایڈیٹر میں مزید ایموجیز اور گفس بھی شامل کیے گئے ہیں



