
اسلام آباد:اسلام آباد میں مقیم سیاسی سماجی رہنما الطاف احمد بٹ نے سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور میں بطور وفاقی وزیر مملکت زمہ داریاں سنبھالنے پہ مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود حج اور عمرہ زائرین کو پہلے سے بہتر سہولیات دینے میں اپنا کردار ادا کرینگے تاکہ وہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرسکیں،الطاف احمد بٹ نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود ایک خداترس انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی،انکواس منصب کی زمہ داری ملنا انکی دین سے محبت کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر طلحہ محمود جیسی نابغہ روزگار شخصیت کو اس منصب پہ نامزد کرکے حجاج اور عمرہ زائرین کیلئے بہترین کا م کیا ہے ۔



