پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔پشاور انتظامیہ نے شہر بھر میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ 19 اپریل سے 7 روز کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہیگی، اس دوران ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کیمطابق پابندی کی خلافورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے گی، اس حوالے سے دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے پابندی لگائی گئی ہے۔
0 7 1 minute read