کاروبار

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے آٹے میں نمک کے برابر ریلیف،بجلی کی قیمت6 پیسےفی یونٹ سستی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنمیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی ( سی پی پی اے) نے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی ۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔نیپرا نے کہا کہ اس سے پہلےجنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کیساتھ چارج کیا گیا جوصرف ایک مہینے کیلئے تھا۔ فروری کا ایف سی اےجنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا۔ اسکا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔نوٹی فیکیشن کیمطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اسکا اطلاق نہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button