کاروبار

ڈھوک پڑی یونین کونسل جابہ چھڑی میں بجلی فراہم ،اہلیان علاقہ کاملک سہیل کمڑیال سے اظہارتشکر

ڈھوک پڑی یونین کونسل جبہ میں بجلی فراہم کردی گئی،اہلیان علاقہ کاملک سہیل کمڑیال سے اظہارتشکر

اہلیان علاقہ کا ملک سہیل کمڑیال سے اظہار تشکر کے بعد گروپ فوٹو

جھنڈ(نامہ نگار)ڈھوک پڑی یونین کونسل جابہ چھڑی میں طویل عرصے کے بعد بجلی کی فراہمی
مقامی آبادی کا برسوں پرانا خواب حقیقت میں تبدیل، ڈھوک پڑی یونین کونسل جابہ چھڑی میں طویل عرصے کے بعد بالاخر بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی، جس سے مقامی آبادی کا پرسوں پرانا خواب حقیقت میں بدل گیا عرصہ دراز سے علاقہ مکین بجلی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے تاہم اب مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کی بھرپور کاوشوں سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا بجلی کی فراہمی سے علاقے میں نہ صرف روزمرہ زندگی میں آسانی ہو گی بلکہ تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری کے مواقع پیدا ہوں گے، اس منصوبے کی تکمیل میں صدیق فخر، حاجی عبدالجبار ،عبدالابرار ،جمیل الدین، نائک ابراہیم اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت اور عوامی خدمت کا مظاہرہ کیا اہل علاقہ نے اس کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی ایک تاریخی قدم ہے جس نے ان کی دہائیوں کی محرومی کا ازالہ کر دیا علاقہ مکینوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت، ایم پی اے ملک سہیل خان کمڑیال کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور مستقبل کاوشوں سے علاقے میں بجلی کے پول کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے، مقامی رہنماؤں نے کہا کہ ملک سہیل کمڑیال نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو اعتماد دیا، جلدہی پورا علاقہ روشنیوں سے جگمگاہ اٹھے گا ترقی کے نئے دور کا اغاز ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button