
اسلام آباد(غزنوی رپورٹ)آئی بی ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ نے نئے سیکرٹری کے آنے کے بعد ترقیاتی کاموں کے دائرہ کار پھیلانے کا جو وعدہ ممبران سے کیا تھا اس کے تحت Mبلاک میں ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں ، اب تک گرین و ریذیڈینشیا کے 19 رہائشی بلاکس میں ڈویلپمنٹ کا کام زور وشور سے جاری ہے،سیکرٹری ملک محمد ظہیر، صدر طارق محمود اور جوائنٹ سیکرٹری اے آر ناصر نے پوری مینجمنٹ کی مکمل سپورٹ سے ترقیاتی کاموں میں جو تسلسل قائم رکھا ہے اس سے ممبران،سرمایہ کاروں اور ڈیلر کمیونٹی کا سوس
ائٹی پہ اعتماد بحال ہواہے جس سے گلبرگ کی مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے،سیکرٹری ملک محمد ظہیر کے وژن کے تحت jاورVبلاکس کو آپسمیں ملانے والی سرکلر روڈ کی اراضی کلئیرنس اگرچہ ابھی آخری مراحل میں ہے لیکن اس سے Mبلاک میں ترقیاتی کام شروع کرنا ممکن ہوا ہے ،سرکلر روڈ کو جزوی کلئیر کرنے سے نہ صرف ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ کار اب مزید پھیل رہا ہے بلکہ اس سے سالہا سال سے الاٹمنٹ کے منتظر الاٹیوں کو پلاٹوں کی امید بھی نظر آنے لگی ہے، ایک اندازہ ہے کہ جے اور وی جیسے ہی آپسمیں بذریعہ سرکلر روڈ سے جڑیں گے اس سے اردگرد کے 8 سے 9 رہائشی بلاکس کو فائدہ ہو گا اورسینکڑوں پلاٹ کلئیر بھی ہوجائینگے،اس وقت جن 19 سائٹس پہ کام جاری ہے وہاں پہ ڈویلپمنٹ کی تکمیل کے بعد سینکڑوں ممبران کے گھر بنانے کا خواب پورا ہوسکے گا،
اس وقت جوائنٹ سیکرٹری اے آر ناصر ترقیاتی کاموں کو براہ راست دیکھ رہے ہیں جبکہ سیکرٹری ملک محمد ظہیر بھی اپنا زیادہ تر وقت ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ اور موقع پہ معیار کی جانچ پڑتال کرتے دکھائی دیتے ہیں،اس وقت پوری مینجمنٹ کا واحد ایجنڈا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اراضی کو کلئیر کرکے وہاں پہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ممبران کو جلد ازجلد انکا حق دیا جائے،یادرہے کہ اس وقت ڈی بلاک میں ڈیم کی تزئین وآرائش کا کام بھی آخری مراحل میں ہے ،سیکرٹری ملک محمد ظہیر سے قبل اس ڈیم پہ عرصہ 4،5 سال سے کام ہورہا تھا لیکن پراگریس نکلتی نظر نہیں آرہی تھی مینجمنٹ بہت جلد اپنے ممبران و رہائشیوں کو ایک فنکشنل ڈیم کی شکل میں سیروسیاحت کیلئے تحفہ دینے کی سوچ رکھتے ہیں


