کشمیر

آزاد کشمیر میں حکومتی تبدیلی کے ذمہ دار اسد قیصر اورپرویز خٹک ہیں،سردار تنویر الیاس خان

مظفر آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ریاست میں وزیراعظم کی تبدیلی کا ذمہ دار پرویز خٹک اور اسد قیصر کو قرار دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصراس سارے معاملے کے ذمہ دار ہیں۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہم نے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ۔ اس سے قبل اسمبلی کا کوئی رکن بیمار یا کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوا تھا، صورتحال سے متعلق تمام نقطے موجود ہیں اور وہ انہیں سامنے لائیں گے۔پارٹی نے خطے میں دو بار اپنی حکومت کھودی، صدر اور اسپیکر دوبارہ منتخب ہوئے، لیکن پی ٹی آئی نے کبھی ایک بھی نشست نہیں ہاری۔سردار تنویر الیاس نے کہا ہم نے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ۔سردار تنویر الیاس نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل اسمبلی کا کوئی رکن بیمار یا کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوا تھا انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال سے متعلق تمام نقطے موجود ہیں اور وہ انہیں سامنے لائیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button