Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
رمضان المبارک میں سحر اور افطار، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

رمضان المبارک میں سحر اور افطار، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں سحر اور افطار کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے جی نائن پناہ گاہ کادورہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

فیصل جاوید نے سہولتوں کی فراہمی پراطمینان کااظہارکیا جبکہ پناہ گاہ میں موجود مزدوروں نے وزیراعظم کی صحت دریافت اور صحت یابی کی دعا کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم صحت یابی کے بعد خود بھی پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے، ان کی ہدایت ہے پناہ گاہ میں ہر ممکن سہولتیں دی جائیں ،انتظامیہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ کرے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، لاچار طبقہ کی خدمت وزیراعظم کے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے، وزیراعظم کے اقدامات کا محور عام آدمی کے حالات بہتر کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا پناہ گاہوں، لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا اجرا کیاگیا، ریاست مدینہ کے طرز کے معاشرے کی منزل کی جانب یہ احسن قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button