مشہور امریکی اداکار میتھیو پیری کی پراسرار موت کے سلسلے میں ڈاکٹر سمیت پانچ افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار میتھیو پیری گزشتہ برس کیٹامائن کی زیادتی کے باعث انتقال کر گئے۔تاہم، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اب اس بات کی تحقیقات کی ہیں کہ اداکار کو کیٹامائن کس نے فراہم کی تھی، اور اس کی موت کے سلسلے میں ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔



