سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی متبادل ایپ ’’ تھریڈز‘‘ لانچ کر دی گئی

مینلوپارک: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ ’’ تھریڈز ‘‘ لانچ کر دی گئی ۔رپورٹس کے مطابق یہ ایپ اب برطانیہ سمیت 100 سے زیادہ ممالک میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے لیکن ریگولیٹری خدشات کی وجہ سے ابھی تک یورپی یونین میں دستیاب نہیں ہے۔تھریڈز میں صارفین 500 حروف تک کی پوسٹس بنا سکتے ہیں اور بہت سے فیچر ٹوئٹر پر پائے جانے والے فیچرز سے ملتے جلتے ہیں۔
ایک اسٹینڈ ایپ ہونے کے باوجود صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرکے تھریڈز میں لاگ ان ہوں گے، ان کا انسٹاگرام صارف نام برقرار رہے گا لیکن ان کے پروفائل کو خاص طور پر تھریڈز کے لیے اپنی مرضی کے مطابق کرنے کا آپشن موجود ہے۔میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین ان اکاؤنٹس کو فالو کرنے کا انتخاب بھی کرسکیں گے جو وہ انسٹاگرام پر کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ایلون مسک کے فیصلوں سے ٹوئٹر کو بہت دھچکا لگا ہے، کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ ٹوئٹر طرز کی کئی ایپس منظرِ عام پر آئیں اور تیزی سے مقبول بھی ہوئیں، ان میں ٹرتھ سوشل اور مسٹوڈون نمایاں ہیں، اس کے علاوہ بلواسکائی نامی ایک ایپ نے تیزی سے ترقی کی تاہم ٹوئٹر اب بھی مقبول ترین ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button