اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کا کیس ،نظرثانی کی درخواست دائرکر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں غیر شرعی نکاح کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہےجسے سیشن جج اعظم خان نے 13 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے ،اس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی نوٹس جاری کردیا گیا ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے علیحدگی اختیار کر کے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا،مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کا بیان دیا ہے،دورانِ عدت غیر شرعی نکاح کے بعد بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالا میں رہے،فروری 2018ء میں مفتی سعید سے دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوایا گیا اس حوالے سے عون چوہدری اور مفتی سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر شرعی نکاح سے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
0 0 1 minute read