پاکستانتازہ ترین

چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی

لاہور (نیوز ڈدیسک) چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں سرپر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔ انہوں نے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی ، اطلاع ملتے ہی پولیس عالمگیر ترین کے گھر پہنچ گئے ۔ خودکشی سے قبل عالمگیر ترین نے ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں لکھا تھا کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں جبکہ عالمگیر ترین کے قریبی دوستوں کو ان کی کسی بیماری کا عمل نہیں ۔ واضح رہے کہ عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک تھے ۔ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی ، ان کی منگنی ہو ئی تھی جبکہ رواں برس دسمبر میں ان کی شادی ہونی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button