راولپنڈی(نیوز ڈیسک) خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبد اللہ شاہ شہید ہو گئے۔ 33 سالہ شہید میجر میاں عبداللہ شاہ کا تعلق کوہاٹ سے تھا جو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ، علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
0 2 1 minute read