پاکستان

سی پی این ای کا قرآن مجید کی بے حرمتی پہ احتجاج،وزیراعظم شہباز شریف کی حکومتی سطح پہ مذمت احتجاج کی تحسین

پاکستان کے اخبارات کے مدیران کی سب سے بڑی تنظیم کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز
(CPNE registered secp)نے سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے سویڈن اور اقوام متحدہ میں اس واقعہ کواٹھانے اور اس پہ سخت ردعمل دینے کا مطالبہ کیا ہے،سی پی این ای کے بانی صدر خوشنود علی خان نے ممبر مدیران کیساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں یہ مطالبہ کیا کہ اگر ہوسکے تو اس پہ سویڈن کے پاکستان میں سفیر کو روزانہ کی بنیاد پہ اس وقت تک دفتر خارجہ طلب کرکے اس سے سخت احتجاج کیاجائے جب تک سویڈن کی حکومت اس مکروہ واقعہ میں ملوث افراد کو سزا نہیں دے دیتی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی گارنٹی نہیں دیتی جبکہ حکومت پاکستان بھی سویڈن سے کچھ دن کیلئے اپنا سفیر علامتی طور واپس بلائے،مدیران کرام نے تجویز دی کہ اس واقعہ پہ تمام اخبارات کو اپنے صفحہ اول پہ قرآن مجید سمیت تمام الہامی کتابوں اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت تمام انبیاکرام کی عزت و ناموس کو اقوام عالم میں یقینی بنانے کیلئے ایک آگاہی واحتجاجی مہم چلانی چاہیئے،اگرچہ اس واقعہ پہ او آئی سی نے اپنا ردعمل دیا ہے لیکن وہ اس لئے ناکافی ہے کہ جب تک مسلم ممالک متحد ہوکر ایسے واقعات پہ بائیکاٹ جیسا عملی قدم نہیں اٹھائیں گے اس وقت تک ایسے ناخوشگوار واقعات ہوتے رہیں گے،پاکستان اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں لیکر جائے اور اس پہ مذمتی قرادار منظور کرائے جسمیں مغرب کو اظہار رائے کے نام پہ ایسا مکروہ کام کرنے سے روکنے کی سفارشات پیش کی جائیں ،سی پی این ای رجسٹرڈ نے اس معاملہ پہ وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی سطح پہ ردعمل دینے اور اس پہ احتجاج سمیت تمام ابلاغی آپشن استعمال کرنے پہ خراج تحسین پیش کیا،سی پی این ای رجسٹرڈ نے اس واقعہ پہ پوپ جان فرانسس کی طرف سے اظہار مذمت کو بھی سراہا اور کہا کہ ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن آسکتا ہے۔اس ورچوئل میٹنگ میں اسلام آباد اور لاہور سے ممتاز حسین بھٹی(دن)،عقیل احمد ترین(غزنوی)،تبسم عباس شاہ(صدائے سچ)،زاہد فاروق ملک(میٹرو واچ)،اویس خوشنود(صحافت)جعفر بلتی(سلام )سید حسن وقار(جہاں)،اویس قاضی(سن نیوز) ، احسان راو،شمشاد مانگٹ(زورآور) ،عمر بٹ(پریس کانفرنس),ظہیر بخاری،جاویدشہزاد،محمد شاکر،سردار فیاض ودیگر شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button