موسم

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نمائش، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، ہرنائی،قلات، لسبیلہ اورخاران میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور کے پی میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button