Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
چینی نائب وزیراعظم وفدکے ہمراہ وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے - Dailyghaznavi
بڑی خبرپاکستان

چینی نائب وزیراعظم وفدکے ہمراہ وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے

اسلام آباد:سی پیک کی 10 سالہ تقریبات شروع، چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کا دورہ پاکستان،چین کے نائب وزیراعظم کی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں چینی نائب وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جا ئے گا۔سرکاری ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے ۔۔ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو وسعت دینے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم سی پیک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔چینی نائب وزیر اعظم کے دورے سے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، خطے میں ترقی و خوشحالی کی جانب اہم پیش فت۔ نائب وزیرِ اعظم کا دورہ پاک چین دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button