پاکستان

حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام کو جھٹکا دیدیا، بجلی 7روپے پچاس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جس کے بعد عوام کی مزید چیخیں نکالنے کی تیاری کرلی۔۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ۔نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button