پاکستان

روڈن انکلیو ہاوسنگ سکیم کیخلاف RDA نے مقدمہ درج کراکر آفسز سیل کردئیے

راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر موضع بدیال اور ڈھلہ خصالہ میں واقع روڈن انکلیو نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان مسٹر رحیم الدین اور مسٹر عثمان شاہد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 1260/2023 تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرا دی گئی ہے۔ آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ سپانسرز کو بھی فوری طور پر متنبہ کیا جاتا ہے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ کو فوری طور پر روک دیں، جعلسازی کرتے ہوے سرکاری دفاتر کا نام استعمال نہ کریں اورعوام الناس کو دھوکہ دہی اور گمراہ کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی ہاءوسنگ کےمالکان نے مارکیٹنگ شروع کر رکھی ہے اور گھناءو کاروبار کو تقویت دینے کے لیے کمشنر راولپنڈی کے ساتھ ملاقات پر تصاویر لے کر اپنی تشہیری مہم کا حصہ لے کر شوشل میڈیا پرتشہیر کی جا رہی ہے اور عوام الناس کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ایکشن لیتے ہوے آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ ٹیم بھر پور تیاری کے ساتھ بشمول متعلقہ تھانہ صدربیرونی پولیش کے تعاون سے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے سائٹ پر پہنچا، لیکن آپریشن سکیم کو سٹے آرڈر دکھا دیا گیا جو متعلقہ عدالت نے 30 اگست کو آرڈی اے سماعت کے بغیر اس غیر قانونی ہاءوسنگ سکیم کو سٹے آرڈر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈی اے اس سٹے آرڈر کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست کرنے جا رہا ہے کہ جلد سماعت کی جائے کیونکہ یہ غیر قانونی ہاءوسنگ سکیم عوام الناس کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرادی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ، ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 38 کے تحت بھی قابل توجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر جرمانہ، جب تک نادہندہ ہے جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button