انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس میں ایمازون، ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا ہے۔
اسکے علاوہ بلوم برگ، بی بی سی، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر نیوز ایجنسیز کا بھی لنک ڈاؤن ہوگیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈٖیا ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی ہیں جبکہ برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کالنک بھی ڈاؤن ہوگیا ہے۔



