اسلام آباد (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں انسداد پولیوٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔موٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلا ش جاری اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔



