Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
کراچی میں منحرف پی ٹی آئی کونسلرز کیخلاف کارروائی نہیں بنتی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن - Dailyghaznavi
پاکستان

کراچی میں منحرف پی ٹی آئی کونسلرز کیخلاف کارروائی نہیں بنتی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی جانب سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی درخواست پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کمیشن میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے 30 کونسلرز نے پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔ پولیٹکل پارٹی ایکٹ کے مطابق اراکین پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے پابند ہیں ۔ منحرف اراکین میں سے صرف 7 نے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دیا۔ ان کو موقف تھا کہ گرفتاری کے خوف سے ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے منحرف 30 کونسلرز کو ڈی سیٹ اور نااہل قرار دیا جائے۔ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے اس پر جواب دیا کہ 63 اے کے تحت منحرف اراکین کے خلاف کارروائی نہیں بنتی۔ فلور کراسنگ نہیں ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button