Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
شیریں مزاری کی ایک اور فیک نیوز اور الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا - Dailyghaznavi
موسم

شیریں مزاری کی ایک اور فیک نیوز اور الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی ایک اور فیک نیوز اور الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔شیریں مزاری کو پاکستانی وی آئی پی شخصیت کے دورہ امریکا سے متعلق الزامات کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔ شیریں مزاری نے سنہ 2021 کی سی این این کی ایک خبر ٹیگ کرکے لکھا کہ اب پتا چلا فوجی اڈوں کے لیے عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ پر امریکا نےکیوں پاکستان میں ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش رچائی؟
شیریں مزاری نے لکھا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر اس پر روشنی ڈالیں گے کہ کیا اسی لیے پاکستان کی وی آئی پی شخصیت ان دنوں امریکی دورے پر ہیں؟ خیال رہےکہ اکتوبر 2021 کی جو خبر شیریں مزاری نے ٹیگ کی وہ خود عمران خان کی حکومت کے دور میں افغانستان میں کارروائی کے لیے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود دینے کے معاہدے کے امکانات کے بارے میں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button