مظفرآباد() آزادکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمدکو گزشتہ روز محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری اعجاز احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد عباسی نے محکمہ کے انتظامی، ترقیاتی حجم ، کام کرنے کے طریقہ کار ، گذشتہ مالی سال کے بجٹ اور محکمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اضلاع، ڈویژن ، نظامت اعلیٰ اور سیکرٹریٹ کے آفیسران نے شرکت کی ۔ جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لئے ہم لوکل گورنمنٹ کے بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے اورعوام کے معیار زندگی میںبہتری لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ حلقہ جاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور بنیادی انفراسٹرکچر اور سروسز کے معیار کو بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس محکمہ کے اندر بے پناہ پوٹینشل ہے اور اس محکمہ کے آفیسر کسی قسم کے اہداف کو حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بے روزگاری کی شرح دیگر صوبوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ذریعہ سے لوگوں کو جزوقتی روزگار بھی میسر آئیگا۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کی ہدایات کی روشنی میں جلد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے اور لوکل سطح پر عوام کے مسائل منتخب نمائندوں کے ذریعہ سے حل کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی پسند ناپسند سے بالا تر ہوکر بلاتخصیص میرٹ پر شفاف طریقہ کار سے کام کرینگے اور قابل اور اہل آفیسران کو کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جائیگا۔ فارن فنڈڈ پراجیکٹس اور وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈ سے منصوبہ جات حاصل کرنے کیلئے خصوصی حکمت عملی اپناتے ہوئے کام کرینگے اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سے خصوصی میٹنگ کی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ کے آفیسران ایک ٹیم کی شکل میں کام کریں اورجائز عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شہروں کی خوبصورت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائینگے۔ اجلاس میں پراجیکٹ منیجر ز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، مہتمم تعمیرات، سپرٹینڈنگ انجنیئرز ، چیف پلاننگ، ڈویژنل ڈائریکٹرز ، چیف انجنییر سمیت نظامت اور سیکرٹریٹ کے دیگر تمام آفیسران نے شرکت کی اور آراء اور تجاویز پیش کیں#
0 0 2 minutes read



