Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پشاور: قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 30 افراد شہید - Dailyghaznavi
موسم

پشاور: قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 30 افراد شہید

پشاور: قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید 5 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، دھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔ ’دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی‘
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔بیرسٹرسیف نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 50 تک بتائی جارہی ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے جس کےبعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا جائے گا۔نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button