
شارجہ(غزنوی مانیٹرنگ)منشیات فروشی نے اس پورے معاشرے کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے ، نئی نسل کا مستقبل تباہ ہونے کے قریب ہے، حال ہی میں شارجہ میں بالی ووڈ اداکارہ کریسن پریرا کو منشیات سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک 2 اور باٹلا ہاس جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کریسن پریراکو شارجہ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیایو اے ای پولیس نے اداکارہ کو جیل منتقل کردیا۔
دوسری جانب اہل خانہ کے مطابق کریسن پریرا بالکل بے قصور ہے اور اسے سازش کے ذریعے پھنسایا گیا ہے۔



