Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار - Dailyghaznavi
پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button