Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ، 34افراد جاں بحق ، کہرا م مچ گیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ، 34افراد جاں بحق ، کہرا م مچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 306، بلوچستان میں 27 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331، اسلام آباد میں 82 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 27 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 767، سندھ میں 5 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 329، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 310، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 586 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button