دنیا

یورو کپ، انگلیند نے نیدرلینڈز کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ، انگلیند نے نیدرلینڈز کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہالینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلا گیا جہاں ہالینڈ نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کر کے ایک گول کر دیا لیکن زیادہ دیر برقرار نہ رکھ سکی۔نیدرلینڈز کی جانب سے زاوی سمنز نے گول کیا جبکہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے 18ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے اسکور ایک، ایک سے برابر کردیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سکور ایک، ایک رہا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔میچ کے آخری 90 منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی واٹکنز نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
گوگل ٹرانسلیٹ میں کھولیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button