اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں ہماری سیٹیں مل جائیں گی، ہماری سیٹوں سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عوام کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں، سپریم کورٹ سے امیدیں وابستہ ہیں، یہ 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، بیرسٹر گوہر خان انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں سیٹیں ملیں گی، ہماری سیٹوں سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔
0 0 Less than a minute