پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔ دن کا جسمانی ریمانڈ عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر مرد کارکنوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا جب کہ 2 خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں تو مزید تفتیش کی جائے گی۔ ایک دن کا جسمانی ریمانڈ لیا جا سکتا ہے۔ جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی۔ لطیف کھوسہ نے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا دفتر سیل کر دیا گیا، ہائیکورٹ، فل کورٹ میں کیس ہے۔ 11 ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور رہے گی، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہا ہے جب کہ حکومت تحریک انصاف کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button