دنیا

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا، محمد باقر

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا، محمد باقر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔ تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دیا جائے گا، ہمارا جواب صحیح وقت پر ہے۔ اور وہ صحیح جگہ پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان کو ہماری زمین پر نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button