اہم خبر

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آرمی چیف

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر یوم آزادی پر ریٹائر ہوگئے۔ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کے تحفظ کے لیے ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ آرمی چیف نے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ریٹائرڈ قیادت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی اور اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی موجودہ اور ریٹائرڈ قیادت کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران اور جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button