پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ،دوسری طرف سےعدالت کا علی امین گنڈاپور کو 10 بجے پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے… دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا طرز عمل دیکھ کر مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ 8 تاریخ کو اجلاس میں موڈ ٹھیک تھا جس پر وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیں، یقین دلاتا ہوں کہ علی امین حاضر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button