پاکستانتازہ ترین

جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، ہم ڈرنے والے نہیں: بیرسٹر سیف دل کی بات زبان پر لے آئیں

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔ پولیس کی بربریت تب سے شروع ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے حیلے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں، گزشتہ رات کارنر میٹنگ کرنے پر 20 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہوں گی، جعلی حکومت فسطائیت سے واپس آئے اور ہمیں ہمارے جمہوری حقوق سے محروم نہ کرے، پرامن ریلی چاہتے ہیں، جعلی حکومت بھی ماحول کو پرامن بنائے، جعلی حکومت کو چاہیے ماحول کو بھی پرامن بنائیں۔ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت اسلام آباد جلسے کی طرح ایس او پیز کا مذاق نہ اڑائے، دھرنے کا بہانہ نہ بنائے۔ پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button