سائنس و ٹیکنالوجی

موبائل صارفین ہوشیار، نیٹ ورک کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: موبائل نیٹ ورک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، صارفین ہوشیار ہو جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کے وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی اور موبائل کمپنیوں کو پیش آنیوالی بحرانی صورتحال کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد میں شامل شرکا نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بجلی کی قیمتیں، شرح سود اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے سبب نیٹ ورک سروسز کی لاگت میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔موبائل سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے وفد میں جاز، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے نمائندے شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو نیٹ ورک سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button