شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم کے تسلسل میں سی ڈی اے کے انفورسنمںٹ ونگ نے ایک ریڑھی بان مافیہ کی نشان دہی کی تھی جس کا کام شہر کی اہم جگہوں پر ریڑھیاں لگوانا اور بھتہ وصول کرنا ہے دوسرا مافیہ شہر میں سوزکیاں لگوانے اور جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہے۔ریڑھی مافیا نے شہر میں مختلف سیکٹرز منظم نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے گیارہ جولائی کو تجاوزات کے خلاف مہم میں دو افراد کی نشان دہی ہوئی جس میں ایک فیصل مسجد کے سامنے ریڑھی لگوانے والا فرمان اللہ اور دوسرا رضوان ہے فرمان اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے اور رضوان تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔یہ دونوں شہر کے پوش ایریا میں سیکٹر ایف ایٹ سے شکرپڑیاں تک ریڑھی کے نیٹ ورک کے عوض میں وصولیاں کرتے ہیں ۔گرفتار ہونےو الے شخص فرمان اللہ نے فیصل مسجد کے سامنے چھ افراد ضیاالرحمن ،عمر حیات ،محمد صفدر ،عطا الرحمن ،کاشف اور وقاص سے ریڑھیاں لگاوائی ہوئی تھیں جن سے وہ بہتہ لیتا تھا ان چھ افراد نے عدالت کے سامنے پیش ہوکراعتراف جرم کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا جن کو عدالت کے برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی گئ تھی جبکہ فرمان اللہ نے اقبال جرم کرلیا جس کی بنا پر اسکے سرغنہ ہونے اور بھتا وصولی کی وجہ سے تین ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئ ۔ سی ڈی اے شہر میں تجاوزات اور قدرتی حسن کے دشمنوں کی بیخ کنی کے لیے بلا تفریق کارروائی کررہا ہے۔ چھوٹے ملزمان سے لے کر ہاوسنگ سوسائٹیز مافیا تک کو سزائیں سنائی گئ ہیں ۔جس پر گذشتہ تین ماہ میں تجاوازت کے جرم میں ملوث ایک سو چالیس افراد کو دو سے پندرہ دن تک سزائیں سنائی گی ہیں ۔ڈینگی ایس او پیز اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے جرم میں تیرہ افراد کوسزائیں سنائی گی جبکہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے (درختوں کی کٹائی )کے جرم میں تیتیس افراد کو سزائیس سنائی گی ۔فرمان اللہ کو بھتہ خوری میں ملوث اور اور گروہ کے سرغنہ ہونے کی جرم میں تین ماہ کی سزا سنائی گئ ہے ۔ ریڑھی مافیا کے معاملہ کی مزید تفتیش میں سی ڈی اے کے متعلقہ ڈیبارٹمنٹ کے ملازمین کی بھی نشان دہی کی گئ ہے جن کی ملی بھگت سے یہ مافیا کام کررہا ہے ان کالی بھیڑوں کے خلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری شروع کردی گئ ہے اور ان کو قرار واقع سزا دی جائے گی ۔ ۔



