Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔محکمہ موسمیات - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔محکمہ موسمیات

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم گرم

اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تا ہم رات کے دوران نارووال، سیالکوٹ ،راولپنڈی ،اٹک ، جہلم ، چکوال ، گو جرانوالہ اور لاہورمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم سوات، دیر ،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، شانگلہ ، مردان ، کرم اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button