پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پریشانی اور ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔اداکارہ نوشین شاہ شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں، وہ کم لیکن معیاری کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے پراجیکٹس دیگر فنکاروں کی نسبت کم سامنے آتے ہیں۔اداکارہ نوشین شاہ اپنے منفرد اور بے باک خیالات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔اداکارہ کے ایک انٹرویو پر کئی سرخیاں بنی ہیں۔نوشین شاہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مکمل طور پر پردے میں دیکھا جاسکتا ہے۔



