Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ہانیہ عامر کا اپنی شادی کے حوالے سے اہم انکشاف - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ہانیہ عامر کا اپنی شادی کے حوالے سے اہم انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بہت سی باتوں سے آگاہ کیا ہے اور اپنی شادی کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت اچھا عمل ہے لیکن وہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے گزشتہ برس اپریل میں شادی کے لیے خود کو کم عمر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی، وہ تاحال بچی ہیں۔
اس سے قبل وہ اپنے تعلقات اور منگنی کی افواہوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہ چکی ہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر کبھی کسی سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔
بعدازاں ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کے لیے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا پسندیدہ شادی شدہ جوڑا گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button