Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
شہباز شریف جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں: شیخ رشید - Dailyghaznavi
بڑی خبر

شہباز شریف جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں: شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں، یہ فوج کیخلاف بڑے خونی قسم کے بیان دے رہی ہیں، ن لیگ جہاں کھڑی اس کی ذ٘مہ دار بھی یہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نواز ذمہ دار ہوں گی۔ پنڈورا لیکس میں جو بھی مجرم قرار پایا وہ سزا کا مستحق ہوگا، آئندہ انتخابات میں نئے اتحاد بنتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آ رہی ہیں، کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، این سی او سی کو دنیا بھر میں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے، پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی سکیورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو فراہم کی اتنی ان کی فوج نہیں، ثابت ہوگیا دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button