پاکستان

خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائد

سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نے اپنے علاقے میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ۔ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقوں جناح روڈ ،کوئلہ پھاٹک اور دیگر مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ایس ایچ او سول لائن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول لائن تھانے کی حدود میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 بجے کے بعد شہر میں پھرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button