دنیا

نوے روز میں انتخابات نہیں ہوئے آئین شکنی ہوگی، فیصل محمد

لندن(غزنوی مانیٹرنگ)پاکستان میں آئینی اور سیاسی بحران حل کی طرف نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کی طرف جارہا ہے اس پر قابو نہ پایا گیا تو ریاست کو ایمرجنسی یا دوسرے آپشن پر لے جانا مجبوری ہوگی، اس بات کا اظہار عالمی مصالحت کار فیصل محمد نیغیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہی ،انھوں نے کہا آئین پاکستان میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم ہے اس ایشو کو عدالت میں الجھا کر سب نے غلطی کی، اس سے 90 دن کا وقت نکل گیا ۔یہاں یہ بات یاد رکھنی ہوگی کہ جرنل مشرف کو آئین کو عارضی طور پر معطل کرنے پر سزا ہوئی تھی جبکہ یہاں 90 روز میں الیکشن نہ کراکر واضح آئین شکنی ہوگی جس کی وجہ سے کئی حکومتی اور کئی منصف بھی گرفت میں آسکتے ہیں ،یہ ایک سنگین مسئلہ ہوگا اس لیئے انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ دونوں اسمبلیاں بحال کردیں تو پھر 90 دن کا حکم اسی دن سے مانا جائیگا جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرلینگی اس اقدام کے بعد سب ہی آئین شکنی سے بچ جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button