پاکستان

اے ٹی سی، عمران خان کیخلاف 2 کیسز میں فیصلہ محفوظ ،3 مقدمات کی ضمانت میں2 جون تک توسیع کردی گئی

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف 3 مقدمات میں ضمانت میں توسیع، 2 کیسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سماعت ہوئی ، جس میں سے عدالت نے ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملے سے متعلق تین مقدمات میں ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی عدالت نے عمران خان کو متعلقہ کیسز میں شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیدیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی ،دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی نے دو مقدمات میں عمران خان سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس کا فیصلہ دو جون کو پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button